پاکستان
16 جون ، 2012

پیرس: ملک کو صرف 200 دیانتدار افراد کی ضرورت ہے، عمران خان

پیرس: ملک کو صرف 200 دیانتدار افراد کی ضرورت ہے، عمران خان

پیرس … تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو صرف 200 دیانتدار افراد کی ضرورت ہے اور 500 مگرمچھوں سے حساب لیا جانا چاہئے۔ عمران خان نے یہ بات پیرس میں چیریٹی ڈونر سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہناتھا کہ عدلیہ کی آزادی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو غلطی پرویز مشرف نے کی تھی وہی صدر زرداری نے دہرائی ہے مگر ایک ہفتے میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ عمران خان نے کہاکہ انہیں اقتدار ملا تو تھانہ کلچرختم کرنے کیلئے پولیس کو وزارت داخلہ سے نکال دیں گے تاکہ کوئی سیاست دان اپنی مرضی کا تھانیدار لا کر عوام پر ظلم نہ ڈھا سکے۔ عمران خان نے کہاکہ 500 مگرمچھوں کا وہ خود شکار کریں گے۔

مزید خبریں :