پاکستان
16 جون ، 2012

سابق صدر پرویز مشرف کا شہزادہ نائف کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

سابق صدر پرویز مشرف کا شہزادہ نائف کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد … آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف نے سعودی ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے جاری ایک بیان میں پرویز مشرف نے شہزادہ نائف کی پاکستان سے محبت کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی عوام انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ پرویز مشرف نے سعودی حکومت اور شہزادہ نائف کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ پرویز مشرف نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پاکستان میں یوم سوگ کا اعلان کیا جائے۔

مزید خبریں :