17 جون ، 2012
کوئٹہ ... کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں ڈاکووٴں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک راہ گیر زخمی ہوگیا، پولیس نے تین ڈاکووٴں کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ایس پی سریاب سکندر ترین نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈاکووٴں کا ایک گروہ کوئٹہ سبی شاہراہ پر موجود تھا پولیس کوآتا دیکھ کر انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر ایک راہ گیر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد تین ڈاکووٴں کو موقع سے گرفتار کرلیا۔