پاکستان
17 جون ، 2012

کراچی :فوزیہ وہاب کی اسپتال میں حالت انتہائی تشویشناک

کراچی :فوزیہ وہاب کی اسپتال میں حالت انتہائی تشویشناک

کراچی ... پیپلز پارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کی طبیعت انتہائی تشویشناک ہے، اہل خانہ نے قوم سے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے کراچی کے او ایم آئی اسپتال میں زیر علاج فوزیہ وہاب کی حالت ہفتے کی رات کو اچانک بگڑ گئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا ہے۔ فوزیہ وہاب کے بیٹے مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کو انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی نفیسہ شاہ، رکن صوبائی اسمبلی شمع مٹھانی سمیت مختلف رہنماوٴں نے اسپتال میں فوزیہ وہاب کے اہل خانہ سے عیادت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے فوزیہ وہاب کی جلد صحت یابی کے لیے قوم سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :