پاکستان
17 جون ، 2012

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک

کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سپرہائی وے کے قریب گڈاپ ٹاوٴ ن کے علاقے ناگوری اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا جن کی لاشوں کو عباسی ضابطے کی کاروائی اور شناخت کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب آئی سی آئی پل اور بغدادی تھانے کی حدود سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مقتولین کو تشددکرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت شناخت آصف اور ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعے میں چھ سالہ بچہ سمیت سات افراد موت کی آغوش میں چلے گے۔ڈی آئی جی ایسٹ زون شاہد حیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمشید کواٹرز کے علاقے میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے گلو گروپ سے ہے۔

مزید خبریں :