17 جون ، 2012
کراچی ... ملک بھر میں آج شب معراج نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی شب معراج کے سلسلے میں کراچی میں چھوٹی بڑی تمام مساجد میں عبادات، نوافل اور روحانی محافل اور خصوصی دعاوٴں کا اہتمام کیا جائے گا، اس سلسلے میں علماء کرام و خطیب حضرات معجزہ معراج شریف کے واقعات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے، شب معراج کے موقعے پر مساجد پر چراغاں بھی کیا جائیگا، رجب کی 27 ویں شب کو اللہ تعالیٰ کے پیارے بنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا۔اس رات میں اللہ رب العزت نے اپنے محبوب پیغمبر حضرت محمد ﷺکو اپنے پاس بلایا اور ان سے ہم کلام ہوئے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس رات کو خصوصی عبادات کااہتمام کرتے ہیں اوراللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی کے طلب گار ہوتے ہیں۔