17 جون ، 2012
کراچی ... کراچی کے علاقے ملیر میں مدینہ کالونی کے ایک مکان سے ایک خاتون کی چار روز پرانی لاش ملی ہے پولیس کے مطابق ملیر کھوکھراپار مدینہ کالونی میں واقع ایک مکان کے صحن میں دفن 36 سالہ روبینہ کی لاش ملی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے مکینوں نے تعفن پھیلنے کے بعد پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے ریسکیو رضاکاروں کی مدد سے کھدائی کے بعد لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس نے بتایا کے مقتولہ نے چوتھی شادی کی تھی واقع کے بعد روبینہ کا شوہر محمد حسین گھر سے فرار ہے جس بنا پر پولیس کو شبہ ہے کے خاتون کے قتل میں اس کا شوہر ملوث ہے ۔