17 جون ، 2012
فیصل آباد…فیصل آباد میں 20گھنٹوں کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ،مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔جس کے بعد گرمی سے ستائے لوگ سڑکوں پر نکال آئے،سمندری روڈ پر مشتعل افراد نے ٹائرجلا کر ٹریفک بلاک کردیا اور توڑ پھوڑ شروع کردی،احتجاج کے دوران لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آئے اور مظاہرین نے مشہور مشروب سازکمپنی کا ٹرک بھی لوٹ لیا ۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں،مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴکردیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔مظاہرین کے احتجاج سلسلہ نہیں روکا ہے ۔پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔