پاکستان
17 جون ، 2012

پشاور:زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے تین مزدورزخمی

پشاور …پشاور کے علاقہ گلبرگ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے تین مزدور ملبہ تلے دب گئے۔حادثہ پشاور کے علاقہ گلبرگ میں پیش آیا۔ جب جمبا پیر روڈ پر زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی۔ تین مزدورملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تینوں مزدوروں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا۔ اور انہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :