پاکستان
17 جون ، 2012

بجلی کا بحران سنگین،شارٹ فال7ہزار333میگاواٹ ہوگیا

بجلی کا بحران سنگین،شارٹ فال7ہزار333میگاواٹ ہوگیا

اسلام آباد…ملک میں بجلی کا بحران اپنی آخری حدوں کو چھونے لگا ، بجلی کی طلب 17ہزار 541میگاواٹ جبکہ شارٹ فال 7333میگاواٹ تک پہنچ گیا ، متعدد پاور پلانٹس فیول کی عدم دستیابی کے باعث بند ۔وزارت پانی و بجلی کے اعلامیئے کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 17ہزار541میگاواٹ جبکہ پیداوار صرف10ہزار208میگاواٹ ہے،پانی سے 4252میگاواٹ جبکہ تھرمل سے 1313میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے نجلی بجلی گھر 4643میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ، کراچی کو 680میگاواٹ بجلی دی جا رہی ہے، اعلامیئے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد کم ہے، اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ کوٹ ادو پاور پلانٹس کو فیول کی عدم دستیابی سے سسٹم سے 876میگاواٹ بجلی آوٴٹ ہو چکی ہے ، جبکہ فیول نہ ملنے سے حبکو کا 300میگاواٹ کاایک یونٹ بندپڑا ہے فیول کی عدم دستیابی سے اے ای ایس لال پیر ، اور پاک جنریرشن سے 700میگاواٹ بجلی نہیں مل رہی ، 210میگاواٹ کے سیف پاور، 209میگاواٹ کے سفائر، 213 میگاواٹ کے اورینٹ اور 207میگاواٹ کے ہلمور پاور پلانٹس کو بھی فیول میسر نہیں، اس کے ساتھ ساتھ فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کو بھی فیول کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔

مزید خبریں :