پاکستان
17 جون ، 2012

کراچی : فائرنگ ، پرتشددواقعات میں دوخواتین سمیت11افراد ہلاک

کراچی : فائرنگ ، پرتشددواقعات میں دوخواتین سمیت11افراد ہلاک

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،جبکہ گلستان جوہر کے علاقے میں سیاسی جماعت سے وابستہ لیاقت بنگش کی پر اصرار ہلاکت کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے میں رابعہ سٹی سے ایک شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لیاقت بنگش کے نام سے ہوئی ہے ،جو سیاسی جماعت سے وابستہ بھی تھا،اور ماضی میں پولیس کی جانب سے گرفتار بھی کیا گیا تھا،جبکہ اس کے خلاف مختلف نوعیت کی ایف آئی آر بھی درج ہیں،گلستان جوہر کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا،جن کی شناخت سپاہی نعیم بٹ اور امجد کے نام سے ہوئی ہے،گلستان جوہر کے علاقے میں ہی پرفیوم چوک کے قریب فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے،جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کرنے والے 2 مبینہ ملزمان کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔جبکہ گلستان جوہر،لسبیلہ،یونیورسٹی روڈ پر عسکری پارک اور پٹیل پاڑہ کے علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے،جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔اُدھر سپرہائی وے پر گلشن معمار کے قریب واقع فارم ہاوٴس سے دو افراد کی لاشیں ملیں،ملنے والی لاشوں میں ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں ہیں،پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے،شیر شاہ کے علاقے میں گلی نمبر گیارہ کے مکان سے ایک شخص کی لاش ملی،کھوکھراپار کی مدینہ کالونی سے ایک خاتون کی 4 سے 5 روز پرانی تشدد زدہ لاش ملی ،رات گئے سپرہائی وے سے ملحقہ گڈاپ ٹاوٴن کے علاقے ناگوری اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے چاندنی چوک میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیاجبکہ بغدادی تھانے کی حدورسے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت آصف اور ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :