17 جون ، 2012
جامشورو …جامشورو میں سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے میں چارمبینہ ڈاکووٴں کی ہلاکت کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی،چارافرادزخمی ہوگئے،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مارے گئے چاروں ڈاکوہی تھے کسی کو شک ہے تو عدالتی تحیقیقات کرالی جائے۔پولیس کے مطابق گذشتہ روز سپرہائی وے پر پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکووٴں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں رجب شورو،عرفان شورو،نواز شورو اور غلامو شورو شامل ہیں ، فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار اور ایک ڈاکو زخمی بھی ہوئے تھے۔ پولیس مقابلے میں مارے 4افراد کی ہلاکت کے بعد کوٹری میں ہنگامہ آرائی،ہوائی فائرنگ بھی ہوئی ،اس دوران چارافرادزخمی ہوگئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے بے گناہ افراد کو مارا ہے، قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔دوسری جانب ڈی پی او جامشوروقارملہن کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکو تھے،اس سلسلے میں احتجاج بلاجواز ہے اگر کسی کو شبہ ہے تو عدالتی تحقیقات کروالی جائے۔دوسری جانب گذشتہ روزمٹیاری کے مبینہ پولیس مقابلے میں دیہاتی شکور گھیلوکی ہلاکت کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے کر سات روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ مبینہ پولیس مقابلے میں دیہاتی شکور گھیلوکی ہلاکت کا مقدمہ جاکھری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ آپریشن میں شریک تمام 400پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔