انٹرٹینمنٹ
09 ستمبر ، 2016

انیل کپور کے بیٹے کی پہلی فلم’مرزیا‘کے گانے کی ویڈیو جاری

انیل کپور کے بیٹے کی پہلی فلم’مرزیا‘کے گانے کی ویڈیو جاری

 

انیل کپور کے چشم و چراغ ہر شوردھن نے جنگجو بن کر بالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے۔

ان کی پہلی رومانٹک ڈرامہ فلم 'مرزیا 'کے ٹائٹل کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جسے سدھارتھ مہادھون اور سائیں ظہورکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی شنکر احسان لائے نے ترتیب دی ہے۔

راکیش اوم پراکاش مہرا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم لوک کہانی ’دی لیجنڈ آف مرزا۔صاحبان‘سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے جس کی کاسٹ میں ہر شوردھن کے مد مقابل سائی یمی کھیر مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

اس فلم کی دیگر کاسٹ میں اوم پوری ،آرٹ ملک،کے کے رائینااور انوج چودھری بھی شامل ہیں۔ واضح رہے ایکشن سے بھرپور یہ فلم رواں سال7اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :