17 جون ، 2012
طرابلس… لیبیا کی عبوری حکومت نے ملک کے مغربی علاقے میں قبائلی جھڑپوں سے نمٹنے کیلئے فوج تعینات کردی۔ لیبیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق عبوری حکومت نے ملک کے مغربی علاقوں میزدا، شیگوئیگا اور زینتان کے علاقوں کو جنگی زون قرار دیتے ہوئے متحارب قبائلی سے فوری طور پر جنگ بندی کیلئے کہا ہے۔ گزشتہ 8 مہینوں میں اس علاقے میں متحارب قبائل کے درمیان جھڑپوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔عبوری حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں فوج تعینات کی گئی ہے اور تشدد کے خاتمے کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔