پاکستان
17 جون ، 2012

مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف پرتشدد مظاہرے، پولیس سے جھڑپیں

مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف پرتشدد مظاہرے، پولیس سے جھڑپیں

فیصل آباد/چیچہ وطنی…چھٹی کے دن بھی بجلی نہیں ملی،ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر آگئے۔فیصل آباد میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ،چیچہ وطنی میں مظاہرین نے تھانہ سٹی کے مرکزی گیٹ کو آگ لگا دی۔ادھر حافظ آباد میں تاجروں نے گدھوں پر بیٹھ کر احتجاج ریکارڈکرایا۔چیچہ وطنی میں بھی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرین ریلی کی صورت میں باہر آئے۔مشتعل افرادنے گرڈ اسٹیشن کی جانب مارچ کیا۔مشتعل افرادنے تھانا سٹی پر پتھراوٴبھی کیا اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پرپہنچ گئی۔مشتعل مظاہرین نے تھانے کے مرکزی دروازے اور سات موٹرسائیکلوں اور دوسرکاری گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔آج گرمی سے ستائے لوگ سڑکوں پر نکال آئے،سمندری روڈ پر مشتعل افراد نے ٹائرجلا کر ٹریفک بلاک کردیا اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ بھی ہوئی ،مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴکردیا،پولیس نیمظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔۔۔پولیس اور مظاہرئن میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔گوجرانوالہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔جس سے کنگنی والا چوک اورعالم چوک میں ٹریفک معطل ہوگیا۔بورے والا میں بھی بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر آئے ٹائر جلائے اور احتجاج کیا۔بہاول نگر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اورپیپلز پارٹی کیایم این ایسید ممتاز عالم گیلانی کیگھر کاگھیراوٴ کیا۔جہلم کے کئی علاقوں میں گذشتہ رات سے بجلی نہیں۔کئی علاقوں میں پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نیاحتجاج کرتے ہوئے مین جی ٹی روڈ بلاک کردی۔شمالی وزیرستان میں بھی بجلی کی فراہمی رات 8بجے سے بند ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید خبریں :