پاکستان
17 جون ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ ملکی مفاد کو سامنے رکھ کرکیا جائے گا،مسعودکوثر

نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ ملکی مفاد کو سامنے رکھ کرکیا جائے گا،مسعودکوثر

پشاور…گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ نیٹو سے مخالفت مول نہیں لے سکتے،تاہم نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ ملکی مفاد کو سامنے رکھ کرکیا جائے گا۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں لنڈی کوتل بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر مسعود کوثر نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری میں تنہا نہیں رہ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ ملکی خوشحالی اور مفاد کو سامنے رکھ کرکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکاخیل قبائل اہم کردار ادا کررہے ہیں اور لنڈی کوتل بم دھماکے میں اکاخیل کے خلاف جوابی کاروائی کی گئی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں قبائلی علاقوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔بیرسٹر مسعود کوثر کا کہنا تھا کہ بیشتر قبائلی علاقوں میں حکومتی رٹ قائم ہو چکی ہے تاہم بعض علاقوں میں اب بھی حکومتی عمل داری نہیں ہے۔

مزید خبریں :