پاکستان
17 جون ، 2012

بلوچستان کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں

بلوچستان کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں

کوئٹی…بلوچستان کے میدانی علاقے گزشتہ کئی ہفتوں سے گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز بھی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ذرائع کے مطابق بلوچستان کے میدانی علاقے جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی ، بولان ، سبی گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ بجلی کے بدترین بحران نے بھی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ان علاقوں میں روزانہ 18سے 20گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس سے لوگوں کی نیندیں بھی حرام ہوگئیں ہیں اور اسکول کے بچے بھی سخت متاثر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :