17 جون ، 2012
جھل مگسی …جھل مگسی میں شوہر نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی سمیت دو افراد کو ہلاک کردیا، ملزم فرار ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جھل مگسی کے نواحی گاوٴں عظیم کے مقام پر پیش آیا۔ جہاں نورل خان نے اپنی بیوی مسماة کریماں کو خیربخش کے ساتھ سیاہ کاری کا الزام دے کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے دونوں کو موقع پر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔