پاکستان
17 جون ، 2012

گھوٹکی:پانی چوری کیخلاف آپریشن ،غیر قانونی موگے ،پائپ اکھاڑ دیئے گئے

گھوٹکی …ضلع گھوٹکی میں محکمہ آبپاشی ، ریوینیو ، رینجرز اور پولیس کی پانی چوری کرنے والوں کے خلاف آپریشن غیر قانونی موگے اور پائپ اکھاڑ دیئے گئے ،متعد د پانی کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ڈائریکٹر محکمہ آبپاشی گھوٹکی انور سیال کے مطابق محکمہ ریوینیو ، رینجرز اور پولیس کے ہمراہ پانی چوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے اور سیہڑواہ ، رند مائنر ، والہار مائنر ، ریتی مائنر ، سمیت دیگر نہروں پر قائم غیر قانونی موگے اور پائپ ، لفٹنگ مشین توڑ کر موگے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ مختلف تھانوں پر پانی چوروں کے خلاف متعدد مقدمات درج کر کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

مزید خبریں :