پاکستان
17 جون ، 2012

ارسلان افتخار اسکینڈل ،تحقیقات کیلئے فوری کمیشن بنایا جائے،شجاعت

ارسلان افتخار اسکینڈل ،تحقیقات کیلئے فوری کمیشن بنایا جائے،شجاعت

لاہور…مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر کمیشن بنایا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ کمیشن کی کاروائی کھلی عدالت میں ہونی چاہیے جس میں کسی کے جانے پر کوئی پابندی نہ ہو۔انھوں نے کہا بعض عناصر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ملک ریاض اور عدلیہ کے مابین کومعاملہ چل رہا ہے ، انھوں نے کہا کہ ملک ریاض نے ایک شخص کے خلاف ثبوت پیش کئے ہیں ، اُسے حکومتی سازش یا اداروں میں تصادم کہنے کا پروپیگنڈہ درست نہیں۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ کچھ لوگ یہ تاثر پیدا کر رہے ہیں کہ جیسے اشخاص کی بجائے اداروں کے درمیان تصادم ہے، انھوں نے کہا اس تاثر کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ جلد ازجلد کمیشن بنایا جائے۔

مزید خبریں :