17 جون ، 2012
ملتان … ملتان میں سرائیکی صوبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ بیرسٹر تاج محمد لنگاہ کی قیادت میں ملتان کے نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سرائیکی صوبہ کے قیام کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج اس خطے کی محرومیاں دور کرنے کا واحد حل سرائیکی صوبے کا قیام ہے حکومت فوری طور پر صوبہ بنانے کے آئینی اقدامات مکمل کرے تاکہ اس خطے کی اکثریتی عوام کو ان کا حق فراہم کیا جا سکے۔