پاکستان
14 ستمبر ، 2016

خان پور واقعہ پولیس کی ہمت کا ثبوت ہے،وزیراعلیٰ سندھ

خان پور واقعہ پولیس کی ہمت کا ثبوت ہے،وزیراعلیٰ سندھ

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خان پور واقعہ پولیس کی ہمت کا ثبوت ہے،پولیس ٹریننگ سینٹر پر جدید تربیت کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نوڈیرو سے کراچی واپسی پر کہا کہ پولیس کی جدید تربیت کے ساتھ ساتھ پولیس کو جدید آلات بھی فراہم کیے جائیں گے جبکہ بارڈرفورس کو بہتر کرنے کی حکمت عملی بھی بنائی جارہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ سرحد پر جن آلات کی ضرورت ہے وہ مہیاکیے جائیں گے،عید خیروخوبی سے گزرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کومبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ شہر میں آلائشیں اٹھانے کا کام منتخب نمائندے سنبھالیں۔

مزید خبریں :