پاکستان
14 ستمبر ، 2016

لاہور:عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن یورپی یونین میں اٹھانےکافیصلہ

لاہور:عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن یورپی یونین میں اٹھانےکافیصلہ

 


پاکستان عوامی تحریک نےسانحہ ماڈل ٹاؤن یورپی یونین میں اٹھانےکافیصلہ کیا ہے،اس سلسلےمیں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری آج رات لندن روانہ ہو رہے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کےترجمان کےمطابق ڈاکٹر طاہرالقادری آج رات غیرملکی ایئرلائنز کی پروازکےذریعےلندن روانہ ہو رہے ہیں،جہاں وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےحوالےسےبرطانوی وکلاء سےمشاورت کریں گے۔

ترجمان کاکہناہےکہ پاکستان عوامی تحریک نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کامعاملہ یورپی یونین کے انسانی حقوق کمیشن میں اٹھانےکافیصلہ کیاہے۔

مزید خبریں :