پاکستان
23 ستمبر ، 2016

پشاور: پولیس نے تباہی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنادیا

 

پشاورکے باچاخان چوک میں پولیس نے تباہی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے 3 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنایا جبکہ ا یک شرپسند کوبھی گرفتارکیاگیا۔

پولیس کے مطابق باچاخان چوک میں ایک شرپسندکو بم نصب کرتے ہوئے گرفتارکیاگیا۔ بم ایک برتن میں نصب تھا، جس کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کو دی گئی۔

اہلکاروں نے بروقت بم ناکاہ بناتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا، بم 3کلو گرام وزنی تھا۔ شرپسندسے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :