23 ستمبر ، 2016
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہےکہ آج 65 یا 71جیسے حالات نہیں ، بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو سبق سکھائیں گے ۔
منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے کہ کب کشمیر خالی کررہاہے ۔
سراج الحق نے کہا کہ بھارت کشمیر میں شکست سے بچنےکے لیے پاکستان کو دھمکیاں دےرہاہے۔