پاکستان
18 جون ، 2012

ملک ریاض کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں، پشاورہائیکورٹ بار

پشاور …پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کو بدنام کرنے کی ساز ش کی مذمت کرتے ہوئے ملک ریاض کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر عبدالطیف آفریدی کی صدارت میں پشاور میں ہوا۔ جس میں سپریم کورٹ کے خلاف ساز ش کی مذمت کے لئے قرارداد منظور کی گئی۔اجلاس سے اپنے خطاب میں لطیف افریدی نے کہا کہ ہر حالت میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کا ساتھ دیاجائے گا۔ بار کے صدر نے کہا کہ ارسلان افتخار اور ملک ریاض کے دوسرے پر الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔ بعد میں میڈیا سے گفتگومیں لطیف افریدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے خلاف ساز ش کسی فرد واحد کا کارنامہ نہیں ہوسکتا اس کے پیچھے کئی لوگوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :