18 جون ، 2012
لاہور…جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر کرپٹ حکمرانوں کو بدعائیں دے رہے ہیں،۔جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں ڈاکٹر وسیم اختر کاکہنا تھا کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو350ارب روپے اداکردیئے جائیں تو24گھنٹوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے، مگر حکمران واجبات اداکرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ڈاکٹر وسیم اختر کاکہنا تھا کہ اگر کالا باغ ڈیم بن جائے تو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ سستی بجلی بھی مل جائے گی۔