18 جون ، 2012
اسلام آباد … ملک کے بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت4 سے 5 ڈگری گر گئے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں آندھی کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ راول پنڈی اسلام آباد سمیت بالائی علاقے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں۔ اگلے چوبیس گھنٹوں میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، ڈی آئی خان ڈویژن، کشمیرا ور گلگت بلتستان میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت اگلے چند روز کے دوران برقرار رہنے کی توقع ہے۔ نوابشاہ اور تربت 47 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے، پڈعیدن 46 ، موہنجو داڑو، سبی میں 45 ، لاہور، سرگودھا 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پشاور میں 37، اسلام آباد 36، کوئٹہ اور کراچی35 اور مری میں درجہ حرارت 25 ڈگری رہا۔