پاکستان
18 جون ، 2012

اسلام آباد:برما ٹاوٴن میں دھماکا، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

اسلام آباد:برما ٹاوٴن میں دھماکا، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

اسلام آباد … اسلام آباد کے نواحی علاقے برما ٹاوٴن میں سلنڈر کے دھماکے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ وفاقی دارلحکومت کا نواحی علاقہ برما ٹاوٴن سہ پہر کے وقت زوردار دھماکے سے لرزاٹھا، دھماکے کی آواز پورے علاقے میں سنائی دی۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے دھماکے کو ابتدائی طور پر ایل پی جی سلنڈر کا دھماکا قرار دیا تاہم علاقہ مکینوں کے نزدیک یہ سلنڈر دھماکا نہیں تھا۔ پولیس کا موٴقف تھا کہ دھماکے میں کسی بارود کے پھٹنے کے شواہد موجود نہیں، نہ ہی فضا میں بارود کی بو تھی اور نہ ہی جلنے کے نشانات۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی جائے حادثہ کا معائنہ کیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :