پاکستان
27 ستمبر ، 2016

قندیل قتل کیس کا عبوری چالان پراسیکیوٹر کے پاس جمع

قندیل قتل کیس کا عبوری چالان پراسیکیوٹر کے پاس جمع

احمد رضا بوزدر ... ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کا عبوری چالان اعتراضات دور کرنے کے بعد پراسیکیوٹر کو جمع کروا دیا ہے۔

ملتان پراسیکیوٹر کی جانب سے عبوری چالان پر 16 اعتراضات لگا کر پولیس کو تین روز میں دوبارہ اعتراجات دور کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی پولیس نے ایک اعتراض کے جواب میں لکھا ہے کہ مفتی عبدالقوی کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔

ٹھوس شواہد نا ہونے کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری التواء کا شکار ہے جبکہ دوسرے اہم اعتراض کے جواب میں کہا گیا ہے کہ قندیل بلوچ کے والدین کے موبائل فون کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

مزید خبریں :