19 جون ، 2012
لاہور. . . .. مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ لاکھوں مظاہرین سے بدترین لوڈ شیڈنگ پر اظہار ہمدردی اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والی بدترین لوڈ شیڈنگ سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ وفاقی حکومت پنجاب کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک روارکھے ہوئے ہے زرداری حکومت جان بوجھ کر پنجاب حکومت کے خلاف سازش کرنے والوں اور اس مجرمانہ غفلت کے پیچھے چھپے چہروں کو بے نقاب نہیں کر رہی۔کرپٹ وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ جیسے بے مقصد منصوبے کے لئے ستر ارب روپے مختص کئے جبکہ سرکلر ڈیٹ کے لئے کوئی رقم نہیں رکھی۔