پاکستان
19 جون ، 2012

کامونکی:مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں جلائی گئی ٹرین ہٹا کر ریلوے ٹریک بحال

کامونکی:مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں جلائی گئی ٹرین ہٹا کر ریلوے ٹریک بحال

کامونکی . . . . .گوجرانوالہ میں کامونکی کے مقام پر مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں جلائی گئے ٹرین کے ڈبوں کو ہٹاکر ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے۔گوجرانوالہ کی تینوں تحصیلوں میں گزشتہ روز بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔ گیپکو کے دفتر اور گاڑیوں کو آگ لگادی۔کامونکی کے مقام پر مشتعل مظاہرین نے لاہورسے سیالکوٹ جانے والی ٹرین کو کامونکی کے مقام پر روک کرٹرین کے ڈبو?ں میں بھی آگ لگادی اور مسافروں سے لوٹ مار بھی کی۔ریلوے حکام نے رات گئے جائے وقوع پر پہنچ کر ٹرین کا معائنہ کیا ،اور جلائے گئے ٹرین کے ڈبوں کو ہٹاکر ریلوے ٹریک بحال کردیا، جس سے راولپنڈی اور لاہور ٹریک بحال ہوگیا۔

مزید خبریں :