19 جون ، 2012
قاہرہ. . . . مصر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اخوان المسلمون کے رہنما محمد مرسی نے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔مصر میں فوج کی جانب ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر آج دوبارہ انتخابات کرائے گئے تھے۔ جس میں اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون نے اپنے رہنما محمد مرسی نے اپنی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ ان کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے اور تحریر اسکوائر سمیت ملک بھر میں جشن منانے لگے۔ اخوان المسلون کا دعویٰ ہے کہ 99 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آچکے ہیں جن کے مطابق مرسی تقریباً 52 فیصد ووٹ حاصل کرکے فتح یاب ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب دوسرے صدارتی امیدوار احمد شفیق نے اپنی کامیابی کا بھی دعویٰ کیا ہے۔