22 اپریل ، 2025
بھارت: ادھار کی رقم واپس کرنے سے بچنے کیلئے باپ بیٹے نے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچایا جسے پولیس نے بے نقاب کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا سے تعلق رکھنے والے باپ نواب سنگھ نے بیٹے سونو کے اغوا کو جھوٹا ڈرامہ کیا۔
پولیس کے مطابق جمناپار تھانے میں باپ اپنے بیٹے کے اغوا کی شکایت درج کروانے آیا اور دعویٰ کیا کہ اس کا بیٹا اغوا ہوگیا جس کیلئے 15 لاکھ کا تاوان مانگا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ شکایت پر فوری کارروائی کی گئی اور تحقیقات سے معلوم ہوا کہ باپ بیٹے نے ادھار کے پیسے واپس کرنے سے بچنے کیلئے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچایا ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ باپ نے بیٹی کی شادی کیلئے لاکھوں کا قرض لیا تھا جو اس کیلئے واپس کرنا مشکل ہورہا تھا جب کہ ملزم بیٹے کو جے پور میں ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اغوا کے جھوٹے ڈرامے کو بےنقاب کرتے ہوئے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا اور دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے ایسا لوگوں کی ہمدری اور قرض کے پیسے دینے سے بچنے کیلئے کیا ہے۔