19 جون ، 2012
میانوالی. . . . انٹی کرپشن پولیس میانوالی نے کروڑوں روپے کی لکڑی چوری اور بدعنوانی کے مقدمہ میں محکمہ جنگلات کے دس ملازمین گرفتار کر لئے ہیں۔27 کروڑ روپے سے زائد سرکاری لکڑی کی چوری اور بدعنوانی کے سلسلے میں عدالتی فیصلے کے بعد گزشتہ سال سات ستمبر کو ایک ڈی ایف او سمیت سترہ اہلکاروں کے خلاف تھانہ انٹی کرپشن میانوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر کاروائی کرکے چار حاضر سرود بلاک افسروں، پانچ فاریسٹ گارڈز اور ایک سابق فاریسٹ گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ڈی ایف او اور دو ایس ڈی ایف او سمیت سات افراد کی گرفتاری باقی ہے۔