19 جون ، 2012
لندن. . . .برطانوی یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق پاپ میوزک کے لیے کسی خاص ٹیلنٹ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ کمپیوٹر پروگرام سے بھی ایسی دھنیں بنائی جاسکتی ہیں جو سننے والوں کو دیوانہ کردیں۔لندن امپیریل کالج میں دنوں اس موضوع پر تحقیق کی جارہی ہے کہ پاپ میوزک کی کوئی دھن کس طرح مقبول ہوتی ہے،محققین نے کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے تقریباً 25ہزار دھنیں ترتیب دیں۔جن میں سننے والوں کی رائے کے مطابق مسلسل تبدیلیاں کی جاتی رہیں اور بالآخر ایسی دھنیں بنا لی گئیں جو سامعین کو جھومنے پر مجبور کردیں۔ تحقیق کرنے والوں کا خیال ہے کہ اس طریقے سے کسی ماہر موسیقار کے بغیر بھی دل آویز پاپ میوزک کمپوز کیا جاسکتا ہے۔تحقیق کے دوران سات ہزار سے زائد افراد سے آرا ء لی گئیں۔