پاکستان
19 جون ، 2012

سرگودھا، غیرت کے نام پر چچازاد بھائیوں کے ہاتھوں دو بہنوں کا قتل

سرگودھا، غیرت کے نام پر چچازاد بھائیوں کے ہاتھوں دو بہنوں کا قتل

سرگودھا … سرگودھا میں غیرت کے نام پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاوٴں 71شمالی میں دو جواں سال بہنوں زینت بی بی اور گلستان کو انکے چچا زاد بھائیوں عامر اور اختر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔دونوں بہنیں شادی شدہ تھیں ۔ ایس ایچ او تھانا جھال چکیاں ملک خدا بخش نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا اور ملزمان نے لڑکیوں کو غیر لوگوں سے ملنے سے منع کیا تھا جبکہ لڑکیو ں کے سگے بھائی سہیل نے پولیس کو بتایاکہ گھریلو جھگڑے پر اسکی بہنوں کو قتل کیا گیا۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :