02 اکتوبر ، 2016
پاکستان علما کونسل نے ملک گیر استحکام پاکستان تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔علامہ طاہر اشرفی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ نے شرکت کی، اجلاس میں سیاسی صورت حال، بھارتی جارحیت اور محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے غور کیاگیا۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان علما کونسل کشمیریوں کے ساتھ ہے اور بھارتی مظالم کی مذمت کرتی ہے، محرم الحرام میں امن و امان کے سلسلے میں حکومت سے مکمل تعاون کریں گے۔