22 مئی ، 2025
کراچی میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی ڈائریا کےمرض میں اضافہ ہوگیا۔
جیو نیوز کے مطابق شہر قائد میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی ڈائریا کےمرض میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
صدر پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سندھ ڈاکٹر وسیم جمالوی نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں روزانہ درجنوں ڈائریا کے مریض لائے جارہے ہیں اور ڈائریا سے سب سے زیادہ متاثر بچے ہورہے ہیں۔
ڈاکٹر وسیم کے مطابق آلودہ پانی اور غیر معیاری کھانا ڈائریا کی بڑی وجہ بن رہا ہے جب کہ ڈائریا کے باعث جسم میں پانی کی کمی سے جان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر وسیم جمالوی نے شہریوں کو ہدایت دی کہ شہری اُبلا ہوا پانی پیئیں اور ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں۔