03 اکتوبر ، 2016
حکومت نیشنل ایکشن پلان کے اہم جزو پر عملدرآمد میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، متحدہ قومی موومنٹ نے قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت معاشرے سے شدت پسندی کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں اور وعدے نبھانے میں ناکام رہی، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کے باعث ضرب عضب کی مکمل کامیابی کے نتائج حاصل نہیں ہو پائے۔
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کے لیے فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے اور حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرامد کو یقینی بنائے۔
قراداد پر ڈاکٹر فاروق ستار، شیخ صلاح الدین سمیت ایم کیو ایم کے دیگر ارکان کے دستخط موجود ہیں۔