پاکستان
05 اکتوبر ، 2016

بھارت سی پیک کا بدلہ کشمیریوں سے لے رہا ہے،مشال ملک

بھارت سی پیک کا بدلہ کشمیریوں سے لے رہا ہے،مشال ملک

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہےکہ بھارت سی پیک کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس کا بدلہ بےگناہ کشمیریوں پر ظلم ڈھا کر لے رہا ہے ۔

پنجاب یونیورسٹی میں پاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ کشمیر پر سیمینار سے خطاب میں مشال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کےلیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،۔

انہوں نے کہا کہ کرفیو کی وجہ سے لوگ گھروں میں قید ہیں،اسکولوں اور کالجوں کوبند کر دیا گیا ہے ،برہان وانی کی شہادت کے بعد ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،کئی خواتین یہ نہیں جانتیں ان کے شوہرزندہ بھی ہیں یا نہیں۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیرکی آزادی تک یہ جہدوجہد جاری رہےگی ،کشمیر کی آزادی کے لیے اساتذہ اور طلباءاپنے قلم کی طاقت کو استعمال کریں۔

 

مزید خبریں :