پاکستان
05 اکتوبر ، 2016

عزیز آباد سے برآمد اسلحہ سیاسی جماعت کا ہے،پولیس حکام

کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، عزیز آباد میں حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق برآمد کیا جانے والاا سلحہ سیاسی جماعت کا ہے۔

عزیز آباد نائن زیرو کے قریب واقعے لال قلعہ گراؤنڈ سے متصل گھر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین پانی کے ٹینک میں میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پانی کے ٹینک سے اینٹی ٹینک مائن ،اینٹی ایئرکرافٹ گن ، ایل ایم جی ، ایس ایم جی، کلاشنکوف، راکٹ ، راکٹ لانچر، بزوکا، جی تھری رائفل کے ساتھ چھوٹے بڑے راکٹ دیگر ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق برآمد کیے جانے والے اسلحے میں اینٹی ٹینک مائن سمیت بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ دہشت گردی کی غرض سے چھپایا گیا تھا۔ پولیس کارروائی کے بعد مکان کو لاوارث چھوڑ کر چلی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق مکان سے پکڑا جانے والا اسلحہ سیاسی جماعت کا ہے ۔ کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ مکان سے2 سال پرانا پانی کا بل بھی ملا ہے، جس میں واٹر بورڈ کنکشن شیخ نعیم اللہ کے نام پر ہے۔

مزید خبریں :