پاکستان
05 اکتوبر ، 2016

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا 10 کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ

 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ظفراقبال نے کور ہیڈ کوارٹر آمد پر آرمی چیف کااستقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو یونٹس اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے10کور کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ، جوانوں کے جذبے اور تیاریوں کو سراہا۔

مزید خبریں :