پاکستان
05 اکتوبر ، 2016

پاکستان اور بیلاروس میں تعاون کے 14 سمجھوتے

پاکستان اور بیلاروس میں تعاون کے 14 سمجھوتے

 

پاکستان اور بیلاروس کےدرمیان دوطرفہ تعاون کے 14سمجھوتوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو5سال میں ایک ارب ڈالرتک بڑھایا جائے گا۔صدر لوکا شینکو نے وزیراعظم کو بیلا روس کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔

پاکستان اور بیلا روس کے مابین ٹیکسٹائل ، زراعت ،تعلیم کےشعبوں سمیت دوطرفہ تعاون کے 14سمجھوتوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نوازشریف اوربیلاروس کےصدرکی ملاقات ہوئی ہے، جس میں صدربیلاروس نے وزیراعظم کو بیلاروس کے دورے کی دعوت دی، جسے میاںنواز شریف نے قبول کرلیا ۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسائل کا حل صرف پرامن مذاکرات میں ہے، صدر لوکا شینکو نےافغانستان میں امن کی کوششوں پرپاکستان کے کردار کو سراہا ۔

بیلاروس کے صدر کا 16 ماہ کے دوران یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے۔صدر الیگزینڈرلوکاشینکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ وہ اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

مزید خبریں :