پاکستان
06 اکتوبر ، 2016

جہادی تنظیموں سے متعلق 3 نکاتی حکمت عملی پراتفاق

جہادی تنظیموں سے متعلق 3 نکاتی حکمت عملی پراتفاق

 

سیاسی وعسکری قیادت نے جہادی تنظیموں سے متعلق تین نکاتی حکمت عملی پراتفاق کیا ہے۔

سب سے پہلے نکتے کے تحت ان گروپس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے اور ان کی مالی معاونت کرنے والے گروپوں کو واضح پیغام دیا جائے کہ مدد بند کریں۔

دوسرے نکتے کے تحت بڑی تنظیموں کو سیاسی دھارے میں لانے کا راستہ دیا جائے گا جبکہ تیسرے نکتے کے تحت اخلاقی اور امدادی سرگرمیاں پروان چڑھانے کے راستے نکالے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کے نام بدل کر کام کرنے پر یک نکاتی حکمت عملی پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو صوبوں میں جا کراس معاملے پر واضح احکامات دے گی۔

یہ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر ےگی اور 18اکتوبر کو وزیراعظم نواز شریف کو نیپ کے جائزہ اجلاس میں اس پر بریفنگ دی جائے گی۔

مزید خبریں :