پاکستان
07 اکتوبر ، 2016

پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

 

پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اس حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن ٹربیونل نے ن لیگ کی راشدہ یعقوب کو اثاثے چھپانے پرنااہل قراردیاتھا۔

سپریم کورٹ نے حکم امتناع پرراشدہ یعقوب کی رکنیت بحال کی تھی،جسٹس دوست محمد نے راشدہ یعقوب کی اپیلوں پر 4 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ، جسے آج سنا دیا گیا۔

ن لیگ کی رہنما راشدہ یعقوب کیخلاف اہلسنت والجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی ۔

مزید خبریں :