پاکستان
20 جون ، 2012

کامونکی : ٹرین نذرآتش کرنے کے الزام میں 50 افرا د گرفتار

کامونکی : ٹرین نذرآتش کرنے کے الزام میں 50 افرا د گرفتار

کامونکی ... گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں دو روز قبل ٹرین کے ڈبوں اور واپڈاکے دفتر کو آگ لگانے کے الزام میں 50سے زائد افرا دکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کامونکی میں دو روز قبل بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں نے احتجاج کرکے واپڈا کے دفتر اور سیالکوٹ سے لاہور جانیو الی ٹرین کے ڈبوں کو کامونکی کے مقام پر آگ لگادی تھی ، جس پر گزشتہ روزایک ہزار سے زائد مشتعل شہریوں کے خلاف ریلوے تھانہ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آج رات پولیس نے کارروائی کرکے 50سے زائد افرا دکو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :