پاکستان
13 اکتوبر ، 2016

متحدہ لندن نے 4 رہنمائوں کی بنیادی رکنیت ختم کردی

متحدہ لندن نے 4 رہنمائوں کی بنیادی رکنیت ختم کردی

قسیم سعید...متحدہ قومی موومنٹ لندن نے عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری اور کشور زہرا کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ لندن کے اعلامیہ کے مطابق کنوینر ندیم نصرت کی سربراہی میں سینئر اراکین کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں کئی متفقہ فیصلے کئے گئے، تنظیمی نظم وضبط سنگین خلاف ورزیوں پر عامر خان، خواجہ اظہارالحسن، فیصل سبزواری اور کشور زہرا کو بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

فاروق ستار کو ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے پہلے ہی خارج کیا جاچکا ہے ۔اجلاس میں ایم کیو ایم تمام ذمہ داروں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے ۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے سچے چاہنے والے قوم سے سچی ہمدردری رکھنے والے تنظیمی نظم وضبط کی سختی سے پابندی کریں اور ان افراد سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھیں۔ قائد وبانی ایم کیو ایم نے اجلاس کے فیصلہ کی توثیق کردی ہے ۔

مزید خبریں :