کاروبار
20 جون ، 2012

حکومتی قرضوں کاحجم1200 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

حکومتی قرضوں کاحجم1200 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی…بجٹ خسارے کو پوراکرنے کے لیے حکومت کی جانب سے سے لیے گے قرضوں کا حجم رواں سال 1200 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔ مرکزی بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے صرف رواں سال مرکزی بینک سے 502 ارب روپے کے قرضے لیے ہیں جبکہ کمرشل بینک کا کاروبار بھی حکومت کے دم پر خوب چمک رہا ہے کیونکہ حکومت 462 ارب روپے کی کمرشل بینکوں کی بھی مقروض ہوچکی ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے حکومتی قرضوں میں 75 فیصد کااضافہ دیکھا گیا اور ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے بے دھڑک نئے نوٹوں کی چھپائی ایک طرف تو مہنگائی کا باعث بن رہی تو دوسری جانب کمر شل بینکوں سے حکومتی قرضوں کا حصول نجی شعبے کو سستے قرضے سے محروم کر رہا ہے۔

مزید خبریں :