22 جون ، 2012
کوئٹہ ... بلوچستان میں ضلع واشک کے علاقے ناگ میں لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ سے دو لیویز اہل کار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ حملہ آور سرکاری اسلحہ اور وائرلیس سیٹ لے کر فرار ہوگئے۔لیویزذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار چار مسلح افراد نے واشک کی تحصیل ناگ میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے دو لیویز اہل کار محمد نصیر اور محمد یوسف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اہلکار نظام الدین زخمی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حملہ آور لیویز اہل کاروں کا اسلحہ اور وائرلیس سیٹ لے کر فرار ہوگئے۔ لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔